طلباء کی جعلی انرولمنٹ کی نادرا سے تصدیق کروانے کا فیصلہ

8 May, 2024 | 11:53 AM

Ansa Awais

جنید ریاض : سرکاری سکولوں میں طلباء کی جعلی انرولمنٹ کی نادرا سے تصدیق کروانے کا فیصلہ کرلیا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیک انرولمنٹ کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ بندی لا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سرکاری سکول، معیاری سکول" کا سلوگن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ایسا تعلیمی ماڈل بنائیں گے کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیک انرولمنٹ کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ بندی لا رہے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طلبہ انرولمنٹ کی نادرا تصدیق ہو رہی ہے۔ رانا سکندر حیات نے مزید بتایا کہ ایک سال بعد سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار میں واضح فرق دکھائی دے گا۔اگلے سال سے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے ایک ہزار طلبہ و طالبات کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے۔ملاقات میں سینئر صحافی وجاہت مسعود، اجمل جامی، عرفان اصغر، محسن بھٹی، فرخ وڑائچ و دیگر نے شرکت کی۔
 

مزیدخبریں