فاطمہ عارف :سورج کی تپش سے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا ،گرمی کی شدت بڑھنے سے شہری نڈھال ہوگئے۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ ،آئندہ 48گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا ۔شہر میں فضائی آلودگی میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔
عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 302 ریکارڈکی گئی جبکہ شاہراہِ قائداعظم میں302،فدا حسین ہاؤس میں شرح 106ریکارڈ ،سید مراتب علی روڈ 418،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح 278 ریکارڈ ہوئی۔