ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے وکلا نے اپنی موکلہ کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کی کوشش پر ایف آئی اے کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے فرح گوگی کو گرفتار نہیں کر سکتی
فرح گوگی کے وکلا کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ کےخلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پربنائے گئےہیں۔ فرح گوگی کرپشن کے مقدمات میں ای آئی اے کو مطلوب ہیں اورر کئی ماہ ہ؎پہلے وہ ملک سے فرار ہو چکی ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمہ میں عدالت فرخ گوگی کو اشتہاری قرار دے چکی ہے جس کے بعد فرخ گوگی کی گرفتاری کے لیایف آئی اے نے انٹر پول سے مدد لینےے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے درخواست کر دی گئی ہے تاہم فرح گوگی کی لیگل ٹیم کے مطابق فرخ گوگی کے خلاف کی جانے والی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے ۔ ان کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔ لیگل ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لیے کی جانے والی خط و کتابت آئین کے آرٹیکل تھری کی خلاف ورزی ہے ۔ دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ ریڈ نوٹس پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جس کے ایشو ہونے پر جلد فرخ گوگی کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں پاکستان لایا جائے گا۔