گللشن راوی میں محلہ دار نے کار سوار فیملی سے ڈکیتی ناکام بنا دی، وڈیوسٹی42 نے حاصل کر لی

8 May, 2023 | 08:58 PM

This browser does not support the video element.

گللشن راوی میں محلہ دار نے کار سوار فیملی سے ڈکیتی ناکام بنا دی، وڈیوسٹی42 نے حاصل کر لی

ویب ڈیسک: گلشن راوی میں کار  سوار خاندان کو دن دیہاڑے لوٹنے کی واردات شہریوں کی دلیرانہ مزاحمت سے  ناکام  ہو گئی۔ سٹی 42 نے ناکام واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر  لی۔واقعہ اتوار کی شام ساڑھے چار بجے مکہ پارک کے جی بلاک میں ہوا۔

سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار خاندان ایک گھر  کے سامنے آ کررکتا ہے تو پیچھے سے شلوار قمیض میں ملبوس دو مسلح ڈاکو  آ کر ان سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کر دیتےہیں۔ دونوں ملزموں نےچہرے چھپا رکھے ہیں۔محلہ دار مدثر نے ملزموں کو للکارا  تو انہوں نے اس پر فائر کر دیا۔

پستول کی گولی مس ہو گئی تو ڈاکو بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔ ملزمان واردات ناکام ہونے پر فرار ہو گئے

مزیدخبریں