عمران حیدر :شرقپور شریف میں جامعہ پنجاب میں تعینات ہونےوالے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کے اعزاز میں انکے آبائی علاقے شرقپور شریف میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں ڈاکٹر خالد محمود نے اپنی آپ بیتی میں بتایا کہ میرا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور تعلیمی سفر جاری رکھنےکےلیے بہت مرتبہ مجھے علاقے کے مخیر افراد نے سپورٹ کیا میں آج بھی روحانی طور پر اپنی مٹی کی خوشبو سے جڑا ہوا ہوں میری خواہش ہے کہ کسی طریقے سے اپنے لوگوں کو وہ سب کچھ لوٹا سکوں جو مجھےیہاں سے دیا گیا ۔
اپنی ماضی کی یادوں میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے مزید بتایا کہ میں آج کی اس تقریب میں اپ کو اپنے ان دوستوں کےبارے میں ضرور بتائو گا جومیری اس کامیابی کےساتھ جڑےہوۓ ہیں خاص کر ملک اشرف کھوکھر صاحب جو کہ سٹی 42 کیساتھ منسلک ہیں اور انکا شمار صف اول رپورٹرز میں ہے انکا بھی تعلق شرقپور شریف سے ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود صاحب نے آخر میں شرقپور شریف کی وجہ شہرت امرود کے باغات اور یہاں پیدا ہونے والی سبزیاں اور پھلوں کا اعلی معیار یہاں کے گلاب جامنوں کاذکر بھی کیا جوکہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیاکےدیگرممالک میں بھی مشہور ہیں اسکے علاوہ گورنمنٹ ہارون شہید پائلٹ سیکنڈری سکول وویمن ٹیچنگ ٹریننگ جیسے ادارے کیساتھ وابسطہ اپنی یادوں کےبارے میں بتایا ۔