ویب ڈیسک: توانائی کے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری کوقابل سزا جرم قراردلوانے کے لئے قانون سازی کی جائے گی، بجلی چوری کی وجہ سے بھاری لائن لاسز لائندکھانے والے فیڈر نجی شعبہ کو بیچ دیئے جائیں گے۔خرم دستگیر نے قومی اسملی کے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ حکومت زیادہ لائن لاسز دینے والے فیڈروں کونجی شعبہ کوفروخت کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ لائن لاسز بڑھ کر113 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گردشی قرضہ دسمبرتک بڑھ کر 2536 ارب روپیہ ہو چکا تھا۔ حکومت گردشی قرضے کم کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کرنے والی ہے۔
بجلی کے لائن لاسز 113 ارب روپے ہو گئے
8 May, 2023 | 06:38 PM