میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات کا طریقہ کار تبدیل  

8 May, 2023 | 06:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کردیاگیا۔

محکمہ تعلیم نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں تحریری اور پریکٹیکل امتحان میں الگ الگ پاس ہونے کا رول ختم کردیا، نئے رول کے مطابق سائنس مضامین میں پاس ہونے کیلئے صرف تحریری امتحان میں پاس ہونا ہوگا۔

 فیصلہ انٹربورڈ چیئرمین کمیٹی میں کیا گیا، فیصلہ سائنس مضامین میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہونے پر فیصلہ کیا گیا، حکام کے مطابق سائنس مضامین میں پاس ہونے کیلئے200 میں سے66 نمبر چاہئے ہوں گے۔

مزیدخبریں