ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی عرب کیلیے پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔
وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے احمد فاروق کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔