وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’زیادہ کپاس اُگاؤ‘مہم کا آغاز

8 May, 2023 | 03:49 PM

سٹی 42:  نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ’زیادہ کپاس اُگاؤ‘مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

جن علاقوں میں کپاس نہیں اگائی جاتی وہاں پنجاب حکومت کی اسکیم کےتحت کپاس اگانے والے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور پیداوار بڑھانے کے لئے فی من 8500 روپے امدادی رقم دی جائے گی۔ اس اسکیم سے کسان بہت خوش نظر آتے ہیں۔

 وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کے ان علاقوں میں جہاں کپاس کی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے وھاں حکومت نے ’ زیادہ کپاس اگاؤ‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس مہم کے تحت کسانوں کو کپاس کی پیداوار کے لئے معیاری بیج، ادوایات اور کھادوں کی ایک چھت تلے فراہمی ممکن بنائی جائے گی اور کپاس اگا کر ملک کا فائدہ کرنے کےانعام کے طور پر کپاس کی پیداوار پر فی مین 5800 روپے پنجاب حکومت کی طرف سے امداد دی جائے گی۔۔

قصور میں’زیادہ کپاس اگاؤ مہم‘ ہنجرائے کلاں سے شروع کر دی گئی ہے۔ مہم میں ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی سمیت چاروں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی۔  ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی طرف سے قصور ضلع میں8 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ پر کپاس اگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کا حصول کسانوں کو سہولیات فراہم کرکے ممکن بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں