ویب ڈیسک : پڑھےلکھے نوجوانوں کیلئےاچھی خبر آ گئی،محکمہ ریلوےمیں گریڈ 11 میں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاکستان ریلویزنےاکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں جونیئرآڈیٹرزکی بھرتیوں کااعلان کر دیا،ریلویز میں 247 جونیئر آڈیٹر بھرتی کئے جائیں گے،پنجاب123،سندھ47خیبرپختونخوامیں28 سیٹوں پرکوٹہ مختص کر لیا گیا،بلوچستان15،گلگت بلتستان10اورآزادکشمیرسے5افرادکاکوٹہ جبکہ اوپن میرٹ پر19سیٹوں کاکوٹہ مختص کیاگیا۔
محکمہ ریلوےنےخواہشمندافرادسےدرخواستیں طلب کرلیں،خواہشمندافراد20مئی تک درخواستیں ریلوےہیڈکوارٹرجمع کرا سکیں گے،جونیئرآڈیٹرکی بھرتی کیلئےعمرکی حد18سے30سال کےدرمیان رکھی گئی۔