15 لاکھ بچوں کو ماہانہ وظیفے دینے کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

8 May, 2023 | 01:04 PM

(عمران یونس) حکومت نےکافی مالی وسائل سے محروم گھرانوں کے 15 لاکھ  بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے احساس وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ماہانہ وظائف کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ 

 اس منصوبے کے تحت لڑکوں کو 1500 اور لڑکیوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا، منصوبے کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات میں تعلیم کو فروغ دینا ہے، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور ایپ بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب تھوڑےمالی وسائل رکھنے والے والدین یا طلباء گھر بیٹھے تعلیمی وظائف کیلئے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے، منصوبے کے تحت دیہی علاقوں کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

مزیدخبریں