ایف بی آرکے 100 سے زائد افسران نےاچانک چھٹیوں کی درخواست دیدی

8 May, 2023 | 11:55 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں  تنخواہیں نہ بڑھنے پر فیڈرل بورڈ  آف ریونیو ( ایف بی آر) کے 100 سے زائد افسران نے چھٹیوں کی درخواست دے دی۔

ایف بی آر  ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 17,18,19 کے افسران نے آج سے 30 جون تک چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔ ایف بی آر ملازمین کا کہنا ہےکہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس اور تنخواہیں نہ بڑھائیں تو مزید سخت ردعمل ہوگا، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ اور کئی اداروں میں تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں۔ ایف بی آر ملازمین کا موقف ہےکہ تنخواہیں کم ہونے سےگھریلو اخراجات قابل برداشت نہیں رہے، مہنگائی کی شرح دوگنی ہوگئی ہے، موجودہ تنخواہ میں گھریلو  اخراجات پورے  نہیں کیے جاسکتے۔

مزیدخبریں