(عظمت اعوان)کورونا کے بعد ڈینگی مچھرسر اٹھانے لگا،شہر میں 24گھنٹے کےدوران ڈینگی کاایک مریض رپورٹ،227مقامات سے ڈینگی لارا ملنے پرتلف،رواں سال 41کیسزسامنےآچکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس نے جان چھوڑی تو ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کا مزید ایک کیس سامنے آگیا جس سے ڈینگی کیسز کی رواں سال مجموعی تعداد 41 ہوگئی۔محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس کے دوران 227 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ،جسے تلف کردیا گیا۔
طبی ماہرین کا کہناہے کہ مون سون کی بارشوں سے پہلے ڈینگی کیسز رپورٹ ہونا تشویشناک ہے،شہریوں کو خاصی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، خاص کر ایسے افراد جو پہلے بھی ڈینگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔