(ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی ازدواجی زندگی میں نئی مشکلات کی انٹری ہوچکی ہے، تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا جس پر عامر لیاقت نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے کچھ ثبوت شیئر کئے، دوسری جانب عامر لیاقت کی چوتھی شادی کی قیاس آرائیاں بھی ہورہی ہیں اور سوشل میڈیا پر میمز بنائے جارہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے طلاق کے لئےعدالت سے رجوع کیا جس پرعامر لیاقت سیخ پا ہوگئے اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تیسری بیوی دانیہ شاہ سے متعلق مبینہ ویڈیوز شیئر کیں،گزشتہ روز اپ لوڈ کی گئیں ویڈیوز اور آڈیوز میں عامر لیاقت نے کہا کہ بے بس ہوں مجبورہوں کہ حقیقت سے آشنا کروں۔ سینے پر بھاری بوجھ رکھے 4ماہ سے زندہ تھا۔
گو کہ اب بھی زندہ ہوں لیکن کچھ حقائق آپ سے سانسیں چھین لیتے ہیں۔4ماہ کی شادی میں تین مرتبہ تین ماہ صرف بہاولپور آناجانا ہوا اور جب یہ حقائق سامنے آئے تو الٹا جھوٹے الزامات کے ساتھ تنسیخ نکاح کا دعوی کردیا گیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارف بھی عامر لیاقت کی تیسری شادی کےبارے مختلف قسم کے میمز بنارہے ہیں، ٹوئٹر پر ایک صارف نے عامر لیاقت اور ریحام خان کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ سیدہ دانیہ نے عامر لیاقت کیخلاف خلع کا کیس دائرکیا، عامر لیاقت کوریحام خان سے شادی کرنی چاہیے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں اور دونوں اچھے لگے گے۔
ایک اور صارف نے عامر لیاقت کی دونوں سابقہ بیویوں بشری اور طوبیٰ کیساتھ دانیہ کی تصویر لگائی اور عامر لیاقت کی جانب سے ہیٹرک مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
ملک شجاعت نامی صارف نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلن مسک کی بھی ماں قرار دیدیا، ساتھ ہی کم عرصے میں زیادہ دولت کمانے کا دانیہ کا حساب کتاب بھی درج کر دیا۔
جبکہ عبداللہ نامی ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت اپنی چوتھی شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔