بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

8 May, 2022 | 03:39 PM

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر  آئے روز معروف شخصیات کے ہمشکل سامنے آ رہے ہیں، ایسے میں ان دنوں بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ہمشکل کی بھی مختلف ویڈیوز  اور  تصاویر تیزی سے وائرل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ایک انسٹاگرام پیج پر   شاہ رخ کے ہمشکل ابراہیم قادری کی تصاویر کے ساتھ ان کی گفتگو بھی شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں ابراہیم قادری اور شاہ رخ میں خاصی  مماثلت دیکھی جا سکتی ہے، یہی نہیں ابراہیم قادری کو شاہ رخ جیسا طرز  لباس اور انداز اپنائے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ابراہیم قادری نے شاہ رخ سے غیر معمولی مشابہت کے حوالے سے پیش آئے واقعات کا بھی ذکر کیا۔انھوں نے بتایا کہ انھیں کئی بار شاہ رخ خان سمجھ کر مجمع میں لوگوں کی جانب سے گھیرا جا چکا ہے، لوگوں نے ان کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کے لیے ان کی شرٹ تک پھاڑ دی، یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرتے ہوئےانھیں ریسکیو کرنا پڑا۔

ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ ’ان کے  والدین کو خاص طور پر اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا جو بھارت کے سُپر اسٹار سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے۔‘

بالی وڈ کنگ کے ہمشکل کا کہنا ہے کہ انھوں نے شاہ رخ کی تمام فلمیں دیکھنا شروع کیں اور ان کے طرزِ عمل کو نقل کرنا شروع کیا، ابراہیم قادری اس بات سے بھی متاثر ہیں کہ  بالی وڈ کے بادشاہ کتنے دلکش، مہربان اور بڑے دل والے ہیں۔

دوران گفتگو ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک سپر اسٹار سے نہیں ملے جب گھر سے باہر جاتاہوں تو لوگ انھیں ہی اصلی شاہ رخ خان سمجھتے ہیں۔ 

مزیدخبریں