ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اہم پیشرفت

سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس کی سماعت کل ہوگی
کیپشن: Supreme Court of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر اہم سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دیں گے، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور سیاسی جماعتوں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے منحرف اراکین سے متعلق آرٹیکل63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آرٹیکل 63 اے پر رائے دے گی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor