(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین چیئرمین واپڈا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے اپنے استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوایا تھا جو آج منظور کرلیا گیا، مزمل حسین کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2016میں تعینات کیا تھا جس کے بعد 2018میں عمران خان نے انہیں عہدے پرکام جاری رکھنے کا کہا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت بننے اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر انہوں نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ ابھی وجوہات نہیں بتا سکتا استعفیٰ قبول ہونے کے بعد وجوہات بتاؤں گا ۔