پاکستانی برطانوی نژادلڑکی کاقتل، ایک اور چونکا دینے والی کہانی سامنے آگئی

8 May, 2021 | 11:32 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد)ڈیفنس میں برطانوی لڑکی کے قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم نے بھی ضمانت کروا لی۔

سی آئی اے کینٹ کے مطابق مائرہ قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جدون نے بھی ضمانت کر وا لی ہے,پولیس کے مطابق ظاہر جدون نے اسلام آباد سے قبل از گرفتاری ضمانت کروائی ہے ،ظاہر جدون کی 22 مئی تک ضمانت پر ہے,دوسرا ملزم سعد امیر بٹ پہلے ہی ضمانت کروا چکا ہے,اب تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا,سی آئی اے کینٹ کا کہنا ہے ملزمان کی ضمانتیں کینسل کروا کر گرفتار کرینگے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے مطابق کچھ ملزمان زیر حراست ہیں جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیں گے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل ہو نےوالی مائرہ لندن میں قانون کی طالبہ تھی، وہ ملازمت کے لیے پہلے لندن سے دبئی اور پھر لاہور منتقل ہوئی جہاں اس کے کلاس فیلو ظاہر جدون نے جعلی نکاح نامے پر اسے کرائےکا مکان لےکر دیا,جس گھر میں مائرہ قتل ہوئی اس کی بالائی منزل پر رہنے والی دوسری لڑکی اقرا بینک میں کام کرتی ہے، مائرہ کی اقرا سے دوستی فیس بک پر ہوئی تھی دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں، پولیس کے مطابق مائرہ کےکمرے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھئے: برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کےقتل میں نیا موڑ، غیر اخلاقی تصاویرسامنے آگئیں

گزشتہ روز ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے مائرہ قتل کیس کی تفتیش ڈیفنس بی پولیس سٹیشن سے سی آئی اے کینٹ کے حوالے کر دی اور ڈی ایس پی کینٹ رانا زاہد کو ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ مقتولہ مائرہ اور ملزم ظاہر جدون کی غیر اخلاقی تصاویر بھی پولیس کو ملیں،پولیس کے مطابق نشے کی عادی مائرہ اور ظاہر جدون دوست تھے۔

اختلافات کے بعدمائرہ نے ظاہر جدون پر دیگر ساتھیوں سے مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کروایاتھا،اور تشدد کے بعد مائرہ نے ظاہر جدون کی برہنہ تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کی تھیں،تصاویر میں ظاہر جدون کو معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ظاہر جدون راولپنڈی میں ایک قتل کیس میں بھی مطلوب ہے، ملزمان سعد بٹ اور ظاہر جدون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس کو شبہ ہے ظاہر جدون نے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کے لیے ماہرہ کو قتل کیا۔

مزیدخبریں