(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ مایا علی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کو کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو پسند کیا اور ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی مشہور اداکارہ مایاعلی نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ان کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو میں اداکارہ مایا علی بیٹنگ کررہی ہیں،رات کی تاریکی میں سٹرک پر کھیل میں مصروف ہیں اور اپنے ساتھی کو چیلنج کررہی ہیں کہ میں آؤٹ نہیں ہوئی 1 کروڑ بالز کراچکے ہیں۔
انسٹاگرام پر ملیحہ رحمٰن نے مایا علی کی دیگر مرد ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کی سڑک پر رات دیر گئے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو بہترین بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملیحہ رحمٰن کے مطابق انہوں نے مذکورہ ویڈیو مایا علی کی جانب سے حاصل کی، جس میں اداکارہ کو رات دیر گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں پرجوش انداز میں کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی اچھا سکور کرنے کے بہترین شاٹ کھیلتی ہیں۔
مزید پڑھئے: شہریار منور،عثمان خالد کیساتھ میرے سکینڈلز ? اداکارہ مایا علی کی تردید
اداکارہ کی جانب سے رات دیر گئے سڑک پر مرد ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین نے انہیں بہترین کرکٹر بھی قرار دیا،ویڈیو کو اب تک 24 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں تاہم کمنٹس سیشن میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔