محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

8 May, 2021 | 09:55 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی جبکہ  پوٹھوہار، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد،ساہیوال اورلاہورمیں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم خشک اور گرم ہوگیا، دھوپ کے تیز ہوتے ہی درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہےجبکہ ہوا کی رفتار 9 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے بتایا کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،خطۂ پوٹھوہار، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد،ساہیوال اورلاہورمیں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ  شام رات میں چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں،وزیر ستان اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دادو،شہید بینظیر آباد، سا نگھڑ، جام شورو اور حیدر آبادمیں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے، لسبیلہ،آواران، کیچ، پنجگور، مکران اور تربت میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں