اساتذہ کے تبادلوں کی تاریخ میں مزیدتوسیع کردی گئی

8 May, 2021 | 09:27 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تبادلوں کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں 15 مئی تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اساتذہ کے لئےاچھی خبر آگئی،عید کی چھٹیوں کے باعث اساتذہ کو تبادلوں کے لئےدرخواست جمع کروانے کی تاریخ میں پانچ روز کی توسیع دے دی گئی،اساتذہ تبادلوں کے لئے 15 مئی تک آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے،اس سے قبل درخواستوں کے لئے دس مئی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی،درخواستوں کی تصدیق کا عمل 17 مئی سے شروع کیا جائے گا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 24 مئی کو جاری کئے جائیں گے۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے سالوں بعد ڈینز اور چیئرمینز کا اعزازیہ بڑھا دیا،کنٹریکٹ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں بھی چھ ماہ سے سال کی توسیع کر دی گئی،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 3سال بعد یونیورسٹی ڈینز اور چیئرمینز کے اعزازیہ میں اضافے کی منظوری دی ہے،منظوری یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سینڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس میں ملازمین اور اساتذہ کی سروس رولز سیٹچوز میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی۔سیٹچوز میں ترمیم کے بعد منظوری کے لئے معاملہ سینٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔اجلاس میں پروفیسر ایمریٹس کے سٹیچوز میں بھی ترمیم کی گئی۔اجلاس کی صدرات وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے کی۔
 

مزیدخبریں