سٹی 42: پنجاب حکومت کا عید کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن، بھاری ریونیو خسارے کا اندیشہ، اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے حالیہ نوٹیفکیشن میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا تھا، تاہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاؤن کے باعث مسافروں کی شدید کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں سروسز بند کردیں ہیں۔ تمام بسوں کو ڈپو جبکہ اورنج لائن ٹرین کو یارڈ میں پارک کردیا گیا ہے۔
اتھارٹی ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور سپیڈو بس سولہ مئی تک بند رہے گیں۔ حالیہ انٹراسٹی لاک ڈاؤن میں صرف اورنج لائن کو بائیس روز میں دس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا، موجودہ عید الفطر کے لاک ڈاون میں شہر بند ہونے سےبھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔