ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Eid Moon
کیپشن: Eid Moon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو  12 مئی کو ہوگا، اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر کے مطابق جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ  پاکستان میں 30 روزے پورے اور عید الفطر 14 مئی جمعہ کو ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ  شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریباً 12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا، غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer