(مانیٹرنگ ڈیسک) مراکشی نژاد کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو نے ماحول گرما دیا۔
مراکشی نژاد کینیڈین رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں بے مثال شہرت پائی اور ان کے گیت ’دلبر دلبر‘ نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ارب ’ویوز‘ کا ریکارڈ قائم کر دیا، نورا فتحی متعدد بالی ووڈ فلموں میں آئٹم سانگ کرچکی ہیں، وہ اپنی بولڈ لک اور ڈانسنگ ویڈیوز کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اس بار انہوں نے ٹک ٹاک کے ٹرانسفارمیشن ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وہ میوزک کی بیٹ پر اچانک اپنا لباس بدل لیتی ہیں، انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
ورلڈ ڈانس ڈے پر بھی نورا فتحی نے ایک بولڈ ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں فلم فیئر ایوارڈ شو میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے، نورا فتحی نےکیپشن میں لکھا تھا کہ تمام حیرت انگیز سپر انسانوں کو ورلڈ ڈانس ڈے مبارک ہو جن کو میں ڈانسر کہتی ہوں۔
کچھ روز قبل ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی نورا فتحی کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔