گوگی بٹ کو رہائی کاپروانہ مل گیا

8 May, 2021 | 10:40 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:گوگی بٹ  اور ساتھیوں کیخلاف اشتہاریوں کو پناہ، کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس ،اے ٹی سی جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت منظور کی۔

 تفصیلات کےمطابق  گوگی بٹ سمیت 12 ساتھیوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ،  گوگی بٹ  اور ساتھیوں کو اشتہاریوں کو پناہ، کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس  میں گرفتار کیا گیا تھا ، گرفتار ملزموں نےکل درخواست ضمانتیں دائر کی تھی  جس پر سماعت کرتے ہوئےاے ٹی سی جج ارشد حسین بھٹہ نے 1،1لاکھ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور  کرلی، گزشتہ روزگوگی بٹ،ساتھیوں کو عدالت نےکل جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوایاتھا،ملزمان کیخلاف مصطفی ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج  کیےتھے۔

 واضح رہے تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن  پولیس  نےگوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا، گوگی بٹ اوراسکےساتھیوں کیخلاف دہشتگردی،ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں گوگی بٹ،حاجی اشفاق اورمحمدفیاض سمیت13افرادنامزد کیا گیا ہے، گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ  پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ  کی ہے۔ واضح رہے گوگی بٹ کے گھر پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارا  تھا اور اسے ساتھیوں سمیت نجی سوسا ئٹی  سے گرفتار کیا گیا تھا،  چھاپےکےدوران ملزمان سےبھاری اسلحہ برآمدہواتھا۔

مزیدخبریں