کورونا کے وار جاری،120افراد جان کی بازی ہارگئے

8 May, 2021 | 09:53 AM

سٹی42:  کورونا کی تیسری لہر ،ملک بھر میں مہلک وائرس سے120افرادلقمہ اجل بن گئے،گزشتہ24 گھںٹوں  کے دوران 4109  نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

 تفصیلات کےمطابق  ملک بھرمیں مہلک وبا کا پھیلاؤ تیز ی سے جاری، این سی او سی  کی  جانب سے جاری ہونیوالے نئے اعداد و شمار جاری کے مطابق  گزشتہ24گھنٹوں کےدوران کورونا سے 120 افراد جان کی  بازی ہارگئے، گزشتہ24 گھںٹوں کےدوران 4109 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 103 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔این سی او سی ملک بھر میں کورونا مثبت کی شرح 8 اعشاریہ 54 فیصد رہی،پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے جن میں سے 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 986 ہے جبکہ  ملک میں  کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 82 ہزار 731 تک پہنچ گئی،اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 49 ہزار 935 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جس میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 334 ہو گئی، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 756 ہے۔آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 17763 افراد کورونا کے شکار بنے  جبکہ بلوچستان میں اب تک 23186 افراد کوروناسےمتاثرہوئے ،گلگت بلتستان میں اب تک 5367 کورونا مثبت کیسز  رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں