شہباز شریف کو لاہورایئرپورٹ پر روک لیا گیا

8 May, 2021 | 08:37 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42:شہباز شریف کوعدالتی احکامات کےباوجود امیگریشن کی جانب سے سسٹم میں کلیئرنس نہ ہونےپرلندن جانے سے روک دیا گیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو  نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو علاج کے سلسلے میں لندن روانہ ہونا تھا،امیگریشن حکام نے صدرمسلم لیگ(ن) شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا، ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایئرپورٹ سے گھر واپس  روانہ ہوگئے جبکہ قطر جانے والی نجی ایئر لائن کی  پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی، پرواز میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی جانا تھا۔

شہباز شریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینے کی تحریری وجہ بتانے کا مطالبہ کیا تھا، شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔ایئرپورٹ فلائٹ ڈس پلے پر غیر ملکی پرواز کے لئےچیک ان بند، پرواز کو شیڈول کےمطابق 4 بج کر 50 منٹ پرروانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا تھا، حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔

عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر ہے،ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے،شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائے۔آف لوڈ فارم کی تحریر کےمطابق شہبازشریف کےحوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب اور عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ کورٹ کے احکامات کی توہین کی گئی ہے معاملے کو دبانے نہیں دیں گے ہر فارم پر قانونی کارروائی کریں گے 

دوسری جانب   گزشتہ  روز لاہورہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کو  شہبازشریف کو  علاج کیلئےبیرون ملک جانے کی 8ہفتوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ  نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کاحکم دیا ہے،جسٹس علی باقر نجفی نےفیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں