ٹریفک وارڈنز کیلئے قرض کا اعلان

8 May, 2020 | 11:33 PM

Malik Sultan Awan

(عابد چوہدری) سٹی ٹریفک پولیس مالی مشکلات کا شکار وارڈنز و اہلکاروں کو پچاس ہزار تک قرضہ دے گی ۔

چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق ٹریفک وارڈنز و اہلکاروں کو ویلفئیر فنڈ سے پچاس ہزار تک قرض ملے گا ، قرض کی ماہانہ تنخواہ میں سے کٹوتی ہوگی، وارڈنز کو قرضہ دینے کے لیے ایس او پیز تیار کرلئے گئے ہیں ۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی اپنی کمیٹی درخواست دہندہ کا کیس سنے گی، ہر ماہ دس وارڈنز و اہلکاروں کو قرضہ فراہم کیا جائے گا جبکہ قرض کی قسط ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادا نہ کرنے والے کی تنخواہ بند کر دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ قرضہ کی وصولی چوتھے سکیل تک ایک ہزار ،نویں سکیل تک دو ہزار جبکہ چودہ سکیل تک کے وارڈنز کی تنخواہ سے ماہانہ تین ہزار تک کٹوتی ہو گی۔

مزیدخبریں