(عمران یونس) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچوں سے ملاقات کی اور سندس فاؤنڈیشن کیلئے مالی امدادفراہم کی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے دورے میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے پہلے ٹیسٹ اور شہریوں میں اس بارے شعور کی بیداری سوسائٹی کو تھیلیسیمیافری بنا سکتی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب اسمبلی میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے قانون سازی تیز کریں گے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب کے6بڑے شہروں میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے سندس فاؤنڈیشن کی طرف سے دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی جیب سے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔
عبدالعلیم خان نے اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ تھیلیسیمیاکی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی زکوۃ،عطیات اور صدقات سندس فاؤنڈیشن کے نیک کاموں پر صرف کریں۔ اس موقع پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سندس فاؤنڈیشن میں خون تبدیل کرانے کے لئے آنے والے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ معروف اینکرپرسن سہیل وڑائچ، آصف عفان اور ادارے کے ڈائریکٹر یاسین خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو اس موذی مرض سے نجات دلانے کیلیے ہم سب بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں گے۔ حکومتی سطح پر بھی اس مرض کے خاتمے کیلیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ دیگر ممالک کی طرح ہم بھی اس مرض کو مکمل طور پر ختم کر سکیں۔ pic.twitter.com/YygaJW2vuS
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) May 8, 2020