14 سائٹس پر فلنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی درخواستیں مسترد

8 May, 2020 | 10:25 PM

Malik Sultan Awan

(راؤ دلشاد) ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی ان ایکشن, کمیٹی نے شہرکی چودہ سائٹس پر فلنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی درخواستیں مسترد کردیں، صرف دو سائٹس کو این او سی جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ایم ایم عالم روڈ اور بھوبتیاں چوک میں دو نئے فلنگ اسٹیشنز کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی، ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی متفقہ منظوری کے بعد این او سی جاری کر دیئے گےجبکہ سولہ سائٹس پر پیٹرول پمپ کی تعمیر کی درخواستیں موصول ہوئیں لیکن صرف دو پیٹرول اسٹیشنز کی تعمیر اجازت دی ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی سب کمیٹی ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کنٹرول کمیٹی نے اتفاق رائے سے دو پیٹرول پمپس کی اجازت دی.

دو پیٹرول پمپس لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے کنٹرولڈ ایریاز، سات ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز جبکہ ڈی ایچ اے فیز 6، ایک رنگ روڈ اتھارٹی جبکہ ایک ایم سی ایل کنٹرولڈ ایریا میں فعال ہے. چیئرمین ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی دانش افضال کے مطابق حدود حربے کا تعین نہ کرنے پر این او سی جاری نہیں کئے گئے۔

مزیدخبریں