ڈاکٹرز نے مفت خدمات سرانجام دینا شروع کر دیں

8 May, 2020 | 09:50 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) سپیشلائزڈ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بغیر تنخواہ خدمات سرانجام دینے لگے۔ ڈاکٹر علی حسن سروسز ہسپتال میں بلا تنخواہ اور معاوضہ کام کرنے لگے، قبل ازیں چار سال میڈیکل یونٹ میں بطور رجسٹرار خدمات سرانجام دیں۔         

تفصیلات کے مطابق سپیشلائزیشن کی ٹریننگ مکمل کرنے والے سینئر ڈاکٹرز نے مفت خدمات سرانجام دینا شروع کر دیں۔ ڈاکٹر علی حسن نے سروسز ہسپتال سے سے اپنی تعلیم مکمل کی پھر سروسز ہسپتال سے ہی چار سالہ سپیشلائزیشن کی ٹریننگ لی۔

مریضوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ڈاکٹر علی حسن بغیر کسی تنخواہ کے سروسز ہسپتال کورونا وارڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر علی حسن چار سال سروسز ہسپتال تک میڈیکل وارڈ نمبر4 کے رجسٹرار رہے۔

دوسری جانب سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نرسنگ کی طلبات کے داخلوں کے لئے سکورٹنی کا عمل تیز کرنے کی ہدایات کردی گئی۔

صوبے بھر کے تمام 17 کالجز کے داخلوں کے حوالے سے اجلاس 11 مئی سے چھ جون تک منعقد کئے جائیں گے۔ سلیکشن اور سکورٹنی کے لئے تمام نرسنگ کالجز کا اجلاس سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر آفس لارنس روڈ میں کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

کالج آف نرسنگ سروسز ہسپتال 11 مئی، کالج آف نرسنگ گنگا رام ہسپتال12 مئی، کالج آف نرسنگ جنرل ہسپتال 13 مئی، کالج آف نرسنگ شیخ زید ہسپتال 9 جون، کالج آف نرسنگ جناح 14 مئی، کالج آف نرسنگ چلڈرن 15 مئی، کالج آف نرسنگ میو 18 مئی کو منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  

مزیدخبریں