راو دلشاد: تحفظ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا, چیئرپرسن تحفظ فاؤنڈیشن عائشہ احد نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا.
گلبرگ کی مکہ کالونی میں تحفظ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسلم و مسیحی برادری کےمستحقین میں راشن کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن عائشہ احد نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کاروباری بندش سےدیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا.
تحفظ فاؤنڈیشن قومی ذمہ داری کے تحت مستحقین کی مدد کررہی ہے. تحفظ فاؤنڈیشن نے طبی عملے کو لاکھوں مالیت پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ فراہم کیا. راشن بیگز میں 20 کلو آٹا، دو کلو چینی ،دو کلو گھی، مصالحہ جات، دال ماش، دال چنے، دال مسر، چنے اور چائے کی پتی شامل ہے.
اس موقع پروائس چیئرمین وائلڈ لائف پنجاب ملک عمیر شوکت سمیت دیگر نے راشن بیگز مستحقین کے حوالے کیے.