پھل صحت کے لیے کتنے مفید ہیں؟

8 May, 2020 | 05:53 PM

Azhar Thiraj

سعدیہ خان:ہر بدلتا موسم اپنے ساتھ غزائیت سے بھر پور موسمیاتی پھلوں کا تحفہ لاتا ہے موسم گرما میں پھولوں کی ورایٹی زیادہ اور غزایت بھی بھرپور ہے ۔

موسم گرم ہو تو صحت کے مسائل بھی بڑھ جاتے ہیں ڈی ہائیڈریشن، جلد اور معدہ جیسی بیماریوں سے بچاو کے لیے کون کون سے پھل کھانے چاہیے یہ جاننا بہت ضروری ہے تربوز، خربوزہ، آڑور، سٹرابری انسانی قوت معدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ پانی کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں اور یہ پھل موسم گرما کا تحفہ ہیں۔

ماہر غزائیت کے مطابق ماہ رمضان میں افطار کے اوقات میں تربوز کا جوس پینے سے ڈی ہائیڈریشن جیسے مسائل سے بچا جاسکتا ہے تو وہیں پر مکس فروٹس بھی روٹین کا حصہ بنانا چاہیے۔

لوکھاٹ، الیچی، آرڑ، آم موسم گرم کی خاص سوغات سمجھی جاتی ہیں اور یہ پھل ذائقے دار ہونے کے ساتھ بہت سی غذائی افادیت بھی رکھتے ہیں۔کیلوں میں وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں۔ ان میں پوٹاشیم بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ انگورصحت کے لیے انگور بہت مفید ہے۔ یہ سینے کی جلن کم کرتے ہیں۔ یہ دل، آنکھوں، جوڑوں اور دماغ کے لیے بہت اچھا پھل ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال مناسب نہیں۔ ایک وقت میں انگور مناسب مقدار میں کھانے چاہئیں۔امروداس پھل میں بھی کمال کی غذائیت ہے۔ وٹامن سی اور ریشے سے بھرپور یہ پھل معدے کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ قبض ختم کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، پوٹاشیم اور تانبا بھی پایا جاتا ہے۔ یہ نظامِ انہضام کو بہتر بناتا ہے اور اس کا روزانہ استعمال بہت فائدہ مند ہے

یادرہے یہ پھل تب ہی مفید ہیں جب آپ کی جیب پر بوجھ نہ پڑیں،آ ج کل بازاروں میں سرعام منافغ خوری ہورہی ہے،پھلوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔

مزیدخبریں