کورونا کے حوالے سے تعینات پولیس اہلکاروں کی تفصیلات طلب

8 May, 2020 | 04:19 PM

علی ساہی: کرونا وائرس کی وجہ سےلاہورکے31مقامات سمیت صوبہ بھر میں پولیس کی جانب سے کرونا سے متاثرہ 122مخصوص مقامات کو لاک کیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعداحکامات پرعملدرآمد کے لیے پولیس کی صوبہ بھر میں کرونا کے حوالے سے تعینات پولیس افسران واہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھرسے پولیس کی جانب سے کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے مطابق لاہورمیں زیادہ متاثرہ 31جبکہ صوبہ بھر میں 122مقامات پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاوکو روکا جاسکے جبکہ لاک ڈاون میں نرمی کے دوران ایسے مقامات کوبہتر مانیٹر کیا جاسکے۔

اب حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے آئی جی پنجاب نے کرونا وائرس کے حوالے سے قرنطینہ سنٹرز، احساس پروگرام سنٹرز، نادراسنٹرزسمیت شاہراہوں پرڈیوٹیاں دینے والوں کی تفصیلات دوبارہ طلب کی ہیں تاکہ لاک ڈاون میں نرمی کے دوران مارکیٹس ودیگر ڈیوٹیوں کا جائزہ لے کرعملدرآمد کروایا جاسکے۔اسی حوالے سے آپریشنز برانچ نے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو پروفارمہ بھی بھجوادیا ہے جسکو ایک روز میں پرکرکے ائی جی افس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کے حملے تیز ہو رہے ہیں۔ 24گھنٹے میں ایک ہزار، 523افراد کرونا وائرس کا شکار بن گئے۔ تعداد 24ہزار، 73تک پہنچ گئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 17ہزار 45 ہے۔ 38نئی ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد بھی 564 ہوگئی، پاکستان میں کرونا کے 6ہزار، 464مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اس وقت پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 504 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے, کل تعداد 9195 تک جاپہنچی، کورونا وائرس سے اب تک 182 اموات ہوچکی ہیں،22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

مزیدخبریں