ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرخ شہباز وڑائچ کا خلیل الرحمان کیخلاف 5 کروڑ ہرجانہ کا دعوی

فرخ شہباز وڑائچ کا خلیل الرحمان کیخلاف 5 کروڑ ہرجانہ کا دعوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ڈوالفقار: سول کورٹ میں معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکے خلاف ہتک عزت کے دعوے پرسماعت، عدالت نےخلیل الرحمان قمر کو جواب جمع کرانے کے لیے دوبارہ سترہ مئی تک نوٹسز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق  سول جج نےفرخ شہباز وڑائچ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار  کی جانب سے ناصر چوہان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ خلیل الرحمان قمر کے خلاف 5کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔درخواست گزار نے انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر سے مناسب سوال کیے تو وہ آپے سے باہر ہو گئے تھے۔

خلیل الرحمان قمر نےسوال کا جواب دینے کی بجائے کیمرہ کے سامنے درخواست گزار کو گالی دینا شروع کردی اور سوشل میڈیا پردرخواست گزار کے خلاف مہم شروع کردی۔ اس مہم کےبعد درخواست گزار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوئیں۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ خلیل الرحمان قمر کی غیرمناسب زبان اور دھمکیوں کی وجہ سے درخواست گزار کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت خلیل الرحمان قمر کو 5کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ 

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے میرے پاس تم ہو ڈرامہ لکھا جس میں انھوں نے عورت کے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا۔ اسی ڈرامہ میں انھوں نے دو ٹکے کی عورت جیسا سخت ڈائیلاگ بھی لکھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بہت ساری عورتوں کے حقوق کیلئے کا کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں نے بھی خلیل الرحمان خلاف آواز اٹھائی اور مظاہرے بھی کیے۔ عورت مارچ میں اس ایشو کو بہت حد تک اٹھایا گیا۔

علاوہ ازیں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان لائیو شو میں تلخ کلامی ہوئی جس پر سوشل میڈیا کی دنیا میں کہرام بپا ہو گیا۔ اس کے بعد بہت سے میڈیا کے لوگوں نے ان تک رسائی حاصل کی اور انٹرویو کرنے کی کوشش کی۔

Shazia Bashir

Content Writer