ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 1248 مڈل سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا فیصلہ

 پنجاب کے 1248 مڈل سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور میں 21 مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں کا درجہ دینے پر کام کا آغاز ہو گیا، منصوبے کے تحت ہائی سکولوں سے محروم علاقوں میں واقع مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

فروغ تعلیم کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے 1248 مڈل سکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، جن علاقوں میں ہائی سکول موجود نہیں وہاں کے مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، لاہور  میں نور پورچڑڑ، گواہاں پنڈ، لیلل، موٹا سنگھ تیل خورد، چوہنگ خورد، بنگالی ڈیری، مدینہ کالونی بیدیاں، پرانا کاہنہ، بچوں کی ماجاں، رائیونڈ، محمود بوٹی، دہلو خورد ، برکی ہڈیارہ، بستی آمین پورہ  اور صوئے آصل روڈ کے 21 مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے پنجاب بھر کے سی ای اوز سے بھی 1248 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مکمل تفصیلات مانگ لی گئی ہیں، اپ گریڈ کئے جانے والےسکولوں میں زیادہ تعداد گرلز سکولوں کی ہے جس بنا پر پروگرام سے بڑی تعداد میں طالبات مستفید ہو نگی ۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 1248 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ تعلیمی سال سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی ایم آئی کو مئی کے پہلے ہفتہ میں کتابیں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پہنچانے کی ہدایت کردی، کتابوں کی تقسیم کیلئے ٹرانسپورٹ سمیت تمام تر ایکٹویٹی مئی کے پہلے ہفتہ میں کرلی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں جو 15 جولائی تک بند رہیں گے، بورڈ کے امتحانات کو بھی ختم کردیا گیا،کورونا وائرس کےباعث  سکول بند ہونےسے ہزاروں مستحق طالبات"زیور تعلیم " وظیفہ سے محروم ہوگئیں،  حکومت نے وظیفہ جاری کرنے کیلئے سکولوں کو طالبات کی حاضری پی ایم آئی یوکو فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔

Sughra Afzal

Content Writer