ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبڈی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش

کبڈی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :ملکی تاریخ میں پہلی بار کبڈی کی ورلڈ چیمپئین بننے والی قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزازات سے نوازنے کی سفارش،کھیلوں کےتین عالمی چیمپینز کپتان عرفان جٹ،نائب کپتان شفیق چشتی اورایتھلیٹ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی گءی ہے۔

سپورٹس بورڈ کی جانب سےتمغہ حسن کارکردگی کےلیے دس کھلاڑیوں کے نام بھجوائے گئے تھے،،جن میں ایشین بیچ ریسلنگ چیمپین انعام بٹ،کبڈی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے کھلاڑی ملک بنیامین،مشرف جنجوعہ اورنفیس گجرشامل تھے،،ہینڈ بال کےکھلاڑیوں میں ایشیا کےبہترین سکورر محمد زبیراور حضرت حسین کا نام بھجوا گیا تھا،،حکومت پنجاب نے گورنرکو سفارش کےلئے تین نام بھجوائے ہیں،جن میں قومی کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان عرف مانا جٹ،کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی اوراولمپک میں کوالیفائی کرنیوالے ایتھلیٹ محمد ارشد ندیم کو بھی سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں استقبالیہ دیا گیا تھا،جس میں کبڈی کھلاڑیوں کا بگیوں اور ڈھول کی تھاپ پر شاندار تاریخی استقبال، کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے کیش انعامات اور روایتی پگ پہنائی گئیں۔وفاقی و پنجاب حکومت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ،صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کی وجہ سے آ ج ملک کے کونے کونے میں کبڈی پربات ہو رہی ہے آ نیوالے ورلڈکپ میں بھی پاکستانی کبڈی ٹیم اسی طرح کامیابی حاصل کرے گی۔کبڈی چیمپئن ٹیم کے کپتان عرفان جٹ اور مانا پہلوان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کبڈی کے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی ہے اور پاکستان ی عوام نے اس کامیابی پر ہمیں جو اعتماد اور حوصلہ دیا اس سے تمام کھلاڑی مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔


یاد رہے قومی کبڈی ٹیم نے بھارت کو لاہور میں ہرا کر ورلڈ کپ جیتا تھا،اس ورلڈ کپ کے حصول میں کپتان عرفان مانا جٹ، شفیق چشتی،ملک بنیا مین نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer