ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطارنہ سماجی فاصلہ،انتظار ہی انتظار،نادرا سینٹرز کے باہر بد انتظامی کی انتہا

قطارنہ سماجی فاصلہ،انتظار ہی انتظار،نادرا سینٹرز کے باہر بد انتظامی کی انتہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی : قطارنہ سماجی فاصلہ،انتظار ہی انتظار،نادرا سینٹرز کے باہر بد انتظامی کی انتہا،سائلین کورونا کا سبب بننے لگے۔
پیکو روڈ نادرا سنٹر میں شدید بد انتظامی,بائیومیٹرک تصدیق اور قومی شناختی کارڈ کیلئے آنے والے سائلین کی دھکم پیل, جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے سرے سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے-

سماجی فاصلے اور کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد محض دعووں تک محدود رہ گیا -پیکو روڈ نادرا سنٹر میں شدید بد انتظامی دیکھنے میں آئی-بائیومیٹرک تصدیق اور قومی شناختی کارڈز کیلئے آنے والے سائلین کئی گھنٹے تک نادرا سنٹر کی قطاروں میں جسمانی فاصلے کے بغیر چلچلاتی دھوپ میں کھڑے رہے,دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے-

صبح سویرے سے قطاروں میں کھڑے سائلین نے شکوہ کیا کہ نادرا سٹاف صرف سفارش کے ساتھ آنے والوں کو اندر داخل ہونے دے رہا ہے-سائلین نے شکوہ کیا کہ حکومت نے امدادی رقم کیلئے خوار کردیاہے,بیوہ خواتین شوہروں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے باوجود امدادی رقم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کا رونا روتی نظر آئیں-سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم کو دیکھ کر نادرا سٹاف نے صبح سے قطار میں کھڑے سائلین کیلئے دروازہ کھول دیا۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 605 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 25837 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 209 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 194 اور سندھ میں 171 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے  اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث مارچ سے ملک بھر میں نافذالعمل لاک ڈاؤن  میں 9 مئی سے نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer