ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی کو یونی کارن کمپنی ہونے کا اعزاز مل گیا

 زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی کو یونی کارن کمپنی ہونے کا اعزاز مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی کو یونی کارن کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ای ایم پی جی اور او ایل ایکس گروپ نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا ء کیلئے کاروبار ضم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس ڈیل میں مشترکہ طور پر 150 ملین ڈالر کی نقدسرمایہ کاری بھی کی گئی ہے ۔
ای ایم پی جی پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ہے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، سعودیہ اور اردن میں ’بیوت‘ ، بنگلہ دیش میں ’بی پراپرٹی‘، مراکش اور تیونس میں ’مبوّب‘ جبکہ تھائی لینڈ میں ’کائیڈی‘ کے نام سے پراپرٹی پورٹل اس گروپ کی ملکیت ہیں۔ اس گروپ کے 14 ممالک میں دفاتر کے ساتھ ساتھ 4600 سے زائد ملازمین ہیں،جبکہ اس گروپ کو مجموعی انٹرنیٹ ٹریفک ماہانہ 18 کروڑ وزٹس سے زائد ہے ۔


ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ اپنے قیام سے ہی ای ایم پی جی نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں،جس میں ہماری پراپرٹی کے حوالے منفرد اور کارآمد سوچ اور جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کا اہم کردار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد صارفین کو مسائل کے درست حل دینے کے سفر میں ہم ایک قدم اور آگے بڑھے ہیں۔


زمین ڈاٹ کام کے سی ای او اور ای ایم پی جی کے شریک بانی ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ای ایم پی جی اپنے قیام کے بعد سے ہی ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہےاور زمین اِس عرصے میں اس کا ہمسفر رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ گروپ کا یونی کارن کا درجہ حاصل کر لینے سے ایک اور سنگ میل عبور ہوا ہے ۔

اس سے یہ بات بھی واضح  ہوتی ہے کہ پاکستان میں اسٹارٹ اپس کیلئے سازگار ماحول موجود ہے اور اس ملک کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں مزید ترقی کی بے پناہ صلاحیت بھی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بات بھی قابل اعزاز ہے کہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی دنیا بھر میں قدر کی جاتی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں کامیابی کی مزید داستانیں بھی وطن عزیز سے سامنے آئیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer