ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحمت اللعالمین کارڈیالوجی کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کا شکار

 رحمت اللعالمین کارڈیالوجی کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) سوشل سکیورٹی رحمت اللعالمین کارڈیالوجی کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کا شکار ہوگیا،مزید ملازمین میں کورانا وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی رحمت اللعالمین کارڈیالوجی کے23 سالہ اینجوگرافی کیڈ وارڈ ٹیکنیشن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ مریض کو ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید آئسولیشن ملتان روڈ میں منتقل کیا گیا۔ سوشل سکیورٹی کارڈیالوجی میں اس سے قبل ایک نرس اور مریضہ میں کورانا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سوشل سکیورٹی کارڈیالوجی میں مزید ملازمین میں کورانا وائرس پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جس پر عملہ میں تشویش کی لہر ہے۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کاپھیلاؤجاری ہے،  لاہور شہر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 449 ہوگئی،  پنجاب میں کورونا کے 504 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے کل تعداد 9195 تک جاپہنچی، کورونا وائرس سے اب تک 182 اموات ہوچکیں ہیں،22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 3201 صحت یاب بھی ہوئے ، اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 7 ٹیسٹ کیے جا چکےہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 504 نئے کیس رپورٹ ہونے سےمریضوں کی تعداد 9195 ہو گئی ہے۔ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 6415 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3449 مصدقہ مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک 182شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 3201 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 112007افرادکےٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer