پولیس ون ویلنگ کرنیوالوں کے سامنے بے بس

8 May, 2020 | 12:36 AM

Arslan Sheikh

(عابد چوہدری ) پولیس کا ڈر نہ ہی انتظامیہ کا خوف، ون ویلنگ اور ڈریفٹنگ کا کھیل تھوڑی سی غلطی اور سیدھی موت، آئے روز یہ خطرناک شوق کسی نہ کسی نوجوان کو خاموشی کے ساتھ موت کی وادی میں لے جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسنگ اور ون ویلنگ کے شوقین منچلوں نے لاک ڈاؤن میں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے باز نہیں آئے۔ منچلوں کو قانون کا ڈر ہے نہ ہی اپنی اوردوسروں کی جانوں کی فکر، بند روڈ پر ون ویلنگ کا شو جاری ہے۔ لاک ڈاون کے دوران ناکہ بندی بھی ون ویلرز کو قابو نہیں کرسکی۔

اس خطرناک کھیل کو بغیر حفاظتی تدابیر ہونے سے روکنے کیلئے پولیس موقع پر پہنچی نہ ہی انتظامیہ کا کوئی فرد آسکا۔ ون ویلرز اور ریسنگ کے شوقین افراد سے متعلق ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ نوجوان صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے اور اپنے آپ کو بہادر دکھانے کے لیے ایسے ایسا کرتے ہیں حالانکہ یہ ایک بیوقوفی کے علاوہ کچھ نہیں۔

ناکہ بندی کے باوجود لوئرمال، ہنجروال اور ساندہ میں بند روڈ پر منچلوں کی ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ نوجوان اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال کر کرتب کرتے رہے، مگر ڈولفن فورس، پولیس اور ٹریفک پولیس ون ویلرزکو پکڑنے میں ناکام رہی جبکہ پولیس ریسپانس یونٹ بھی ون ویلرز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکا۔

مزیدخبریں