ایل ڈی اے کی کارروائی، سیوریج سسٹم، گرین بیلٹس، سڑکیں اور سوسائٹی دفاتر مسمار

8 May, 2019 | 04:10 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایل ڈی اے نے فیروزپور روڈ پر غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سیوریج سسٹم، گرین بیلٹس، سڑکیں اور سوسائٹی دفاتر مسمار کردیئے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز نےغیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن کیا، ایل ڈی اے نے فیروزپورروڈپر5 سکیموں کیخلاف کارروائی کی، نیوگرین سٹی، نورپارک، بسمہ اللہ ایونیو، فہد سٹی اورملک اشرف اعوان کالونی کیخلاف کارروائی کی گئی۔

 دوران کارروائی سڑکیں، سیوریج سسٹم، باونڈری والز، گرین بیلٹس مسمار کردی گئیں، ڈائریکٹر بشری نصیر، اسٹیٹ آفیسر محمد عادل، محمد طارق نےچیف میٹروپولٹین پلانر اظہر علی کی ہدایت پر عملے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔

مزیدخبریں