محکمہ ماحولیات جعلی موبل آئل بنانےوالے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

8 May, 2019 | 03:59 PM

Shazia Bashir

سٹی42: محکمہ ماحولیات لاہورکا ڈپٹی ڈائریکٹرمصباح الحق لودھی کی سربراہی میں جعلی موبل آئل بنانےوالے یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، گجرپورہ اورچائنہ سکیم میں یونائینڈ پٹ پلاسٹ کوبغیر پرمٹ فیکٹری چلانے پرنوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کاروائی جعلی موبل آئل بوتلیں بنانے کی اطلاع پر کی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹرمصباح لودھی کا کہنا تھا کہ جعلی اور گندے موبل آئل کےاستعمال سے گاڑیوں سے بہت زہادہ دھواں اور پالوٹنٹس کا اخراج ہوتا ہے جوکہ فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ ایسے یونٹس کو کسی صورت نہیں چلنےدیاجاۓ گا، جبکہ فیکٹری مالکان کو اجازت کے بغیرپروڈکشن کرنے پرنوٹس جاری کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کے لیے طلب کر لیا گیا، کاروائی کرنے والی ٹیم میں انسپکٹر محمد حسنین اورانسپکٹر علی رضا سمیت دیگرشامل ہیں۔

مزیدخبریں