عدالت پیش نہ ہونے پر ایس ایچ او شیراکوٹ کو دس ہزار روپے جرمانہ

8 May, 2019 | 03:48 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کررقم بٹورنے والےملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نےڈائریکٹر ایف آئی اے کو بغیرانکوائری گزشتہ دو سالوں میں درج مقدمات کی رپورٹ سمیت کل طلب کرلیا، عدالت نے پیش نہ ہونے پرایس ایچ او شیرا کوٹ کودس ہزار جرمانہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، درخواست گزاروکیل نےموقف اختیار کیا کہ ملزم چار ماہ سےجیل میں ہے، ایف آئی اے نےانکوائری کے بغیرمقدمہ درج کیا، درخواست گزار وکیل نےدلائل دیئےکہ ایف آئی اے مقدمہ درج کرنےسےقبل انکوائری کی پابند ہے۔

ایف آئی اے نےاختیارات سےتجاوزکیا ہے، عدالت گرفتاری کااقدام کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دے ،وفاقی حکومت کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ لاہور میں بم دھماکے کی وجہ سے مصروفیت کی بناپرڈائریکٹر ایف آئی اے پیش نہیں ہوسکے۔ جس پرعدالت نےکل صبح نو بجےڈائریکٹرایف آئی اے کوریکارڈ سمیت ہائیکورٹ طلب کرلیا، جبکہ بغیربتائےعدالت سے جانے پرایس ایچ او شیرا کورٹ کو دس ہزار روپےجرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزیدخبریں