سعدیہ خان:پی پی پی، تحریک انصاف کشیدگی، بلاول بھٹو بھی بول اٹھے بلاول بھٹو نے کراچی کے امن کیلئے عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی، بلاول نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی کہ جلسے کیلئے کوئی جگہ تلاش کر دیں۔
Fact 8: PTI has shown such an appalling attitude. However in the interest of peace in Karachi, which we have fought so hard for, I not only ask my Party to find another location, but also invite @ImranKhanPTI to hold his jalsa at Hakeem Saeed ground
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 8, 2018
بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ کے زریعے پیغام دیا ہے کہ عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آکر حکیم سعید گرائوند میں جلسہ کریں، تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا۔ اس کے باوجود شہر کے امن کیلئے یہ پیشکش کر رہا ہوں، بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، خراب ہونے نہیں دیں گے، چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو نے کشیدگی پر حقائق جاری کر دئے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو پی پی کے چودہ بیگناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حکیم سیعد گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا۔
اس خبرکو ضرور پڑھیں:جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں نوازشریف کا کردار رہا: بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید کارکنوں میں زیادہ کا تعلق ایسٹ سے تھا اس لئے حکیم سیعد گراؤنڈ کا انتخاب کیا، ہم نے جلسے کی اجازت کیلئے تمام قانون تقاضے پورے کئے، تحریک انصاف نے بارہ مئی مزار قائد پر جلسہ کرنے کا کہا، ان کے پاس بارہ مئی کو منانے کیلئے کیا ہے، ہم تو شہداء کی یاد میں جلسہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کیمپ سے پی پی کارکنوں پر پتھراؤ کیا گیا۔