سعود بٹ: محکمہ سوشل ویلفیئر کا گداگروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، گرفتاری کے بعد ضمانت پر چھوڑنے کی بجائے تدارک سینٹر بھیجا جائے گا،قانون سازی کیلئے اقدامات جاری۔
تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور عدلیہ کے ساتھ قانون سازی کی تیاری کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گداگروں کو پولیس کی جانب سے گرفتاری کےبعد ضمانت کی بجائے سوشل ویلفیئر تدراک سینٹربھیجا جائے گا ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:شہباز شریف کی مبینہ ’’بہو‘‘ غصے میں آگئی
واضح رہے کہ ان سینٹر میں بھکاریوں کو گداگری کے خلاف لیکچرز دیئے جائیں گے اور انھیں اس لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے تمام تیاریوں پر کام تیزی سے شروع کر دیا ہے۔