سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو بے دخل کردیا

8 May, 2018 | 04:06 PM

حرااعوان

سٹی 42: سعودی حکومت نےمزید350پاکستانی بےدخل کردئیے، بےدخل پاکستانی سعودی ایئر کی پرواز 3718 پر جدہ سےلاہورپہنچے۔

تفصیلات کے مطابق سعدی عرب نے ایک بار پھر سے پاکستانیوں کو سعودیہ سے نکال دیا۔اس با 350 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ بےدخل پاکستانی سعودی ایئر کی پرواز 3718 پر جدہ سےلاہورپہنچے۔ امیگریشن حکام نےضروری پڑتال کے بعد تمام افراد کو گھربھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی مبینہ ’’بہو‘‘ غصے میں آگئی 

 واضح رہے کہ تمام بےدخل مسافرویزہ ختم ہونےکےباوجودمقیم رہے۔ پکڑےجانےپرسعودی حکومت نےقید میں رکھنےکےبعد بےدخل کردیا۔آنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ تاحال سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں۔مسافروں نے اپیل کی ہے کہ حکومت سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کورہا کروائے۔

مزیدخبریں