گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

8 May, 2018 | 04:01 PM

Read more!

(سٹی 42) لاہور  کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک پائلٹ کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانےکیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، طیارہ گرنے سےایک پائلٹ ٹرینر فہیم  معمولی زخمی ہواتاہم خوش قسمتی سے دوسرا پائلٹ ہشام محفوظ رہا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک گھر کی بیرونی دیوار کے اوپر گرا جس کے بعد ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شارٹ سرکٹ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق  حادثہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا،  فہیم طیارہ اُڑارہاتھا ، ہشام پائلٹ"کےطورپرساتھ تھا۔پائلٹ اورکنٹرول ٹاورکی گفتگوکاریکارڈسیل کردیاگیا ۔دوسری جانب سول ایوی ایشن نےحادثےکی تحقیقات کاحکم دےدیا۔

پائلٹ فہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اڑان بھرتے ہی طیارے میں خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کو کم آبادی والے علاقے میں لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن جہاز بے قابو ہوگیا اور گارڈن ٹائون میں گر گیا۔فہیم نے مزید بتایا کہ یہ رینز اے 6 طیارہ ستمبر 2017 میں خریدا گیا تھا، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے طیاروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 23 فروری2012 کو ماڈل ٹاؤن میں چھوٹاتربیتی طیارہ گرکرتباہ ہواتھا جس میں سوارخاتون پائلٹ انسٹریکٹر انیتا اور زیر تربیت پائلٹ وقارجاں بحق ہو ئےتھے۔ دونوں افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔یہ طیارہ ماڈل ٹاؤن بلاک ایچ کے مکان نمبر143کےصحن میں گرا تھا۔

مزیدخبریں