(عیشہ خان) مانگا منڈی میں کھیتوں سے پانچ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، خاندانی دُشمنی یابدفعلی کے بعدقتل کیاگیا؟ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے: شیخ رشید
تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی کے کھیتوں سے برآمدہونے والی پانچ سالہ بچے کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق لاش ایک روز پرانی ہے۔ بچے کے گلے سے کپڑے کا پھندا بھی ملا ہے۔ شبہ ہے کہ بچے کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔جب تک جان میں جان ہے ، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا: شہباز شریف
پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے ورثا کو تلاش کیا جارہا ہے جس کے بعد تفتیش میں قتل کے اصل محرکات سامنے آئیں گے۔بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا یا ذاتی دشمنی کی بنا پرپوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔