تحریک انصاف کی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کمیٹی تشکیل

8 May, 2018 | 12:56 PM

Read more!

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کی انتخابات کی تیاریاں، لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم اور امیدواروں میں افہام و تفہیم کے لیے 10 رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے: شیخ رشید

سٹی 42 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے میاں افضل حیات کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ لاہور کے 14 قومی اور 30 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں آنے والی شکایات کا جائزہ لے گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے حلقوں میں بھی شکایات پر غور کرے گی، اس میں سینئر رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے، کمیٹی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے پہلے امیدواروں کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔جب تک جان میں جان ہے ، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا: شہباز شریف
 

مزیدخبریں